the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
امیٹھی : علاقہ پیپر پور میں آج ایک آر ٹی سی بس میں اچانک آگ بھڑکنے سے 9 افراد ہلاک اور تقریبا 10 مسافرین زخمی ہوگئے ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ہیرا لال نے بتایا کہ یہ واقعہ آج صبح اس وقت پیش آیا جب یو پی اسٹیٹ روڈ ویز ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس فیض آباد سے الہ آباد جارہی تھی کہ موضع رام گاؤں کے قریب آتشزدگی کا شکار ہوگئی ۔ انہوں نے بتایا کہ بس میں 42 مسافرین سوار تھے ۔ وہ کھڑیوں کے شیشے توڑ کر باہر نکل آئے جب کہ یہ بس آگ لگنے کے بعد 100 میٹر تک جاکر رک گئی ۔ ایس پی نے کہا کہ مہلوکین کی نعشیں جھلس جانے



کے باعث ناقابل شناخت ہوگئی ہیں اور زخمیوں کو سلطان پور اور پرتاپ گڑھ کے دواخانوں میں شریک کروادیا گیا ہے ۔ انہوں نے یہ شبہ ظاہر کیا کہ بس کے انجن میں شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی ہوگی تاہم منیجنگ ڈائرکٹر آر ٹی سی مکیش میسرم نے لکھنو میں بتایا کہ آگ لگنے کی دو وجوہات ہوسکتی ہیں ایک شارٹ سرکیوٹ دوسرے ایل پی جی سلینڈر میں لکیج ۔ اور تحقیقات کے بعد ہی اصل وجہ معلوم ہوسکتی ہے ۔ دریں اثناء حکومت اترپردیش مہلوکین کے لواحقین کو فی کس 5 لاکھ روپئے ایکس گریشیا اور شدید زخمیوں کو ایک لاکھ روپئے اور معمولی زخمیوں کو 50 ہزار روپئے امداد کا اعلان کیا ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.